
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی جانب سے حکومتی و عسکری قیادت کو خطوط:
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے وزیراعظم پاکستان، وزیرِ دفاع، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف کو حالیہ قومی و دفاعی کامیابی پر تہنیتی خطوط ارسال کیے ہیں۔ ان خطوط میں ناظمِ اعلیٰ نے قوم کی جانب سے مسلح افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی خودمختاری کے دفاع پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ناظمِ اعلیٰ نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کا نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی افواجِ پاکستان کی صلاحیت اور عزم پر پوری قوم کو فخر ہے۔
خطوط میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ہمیشہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔