Press Release

blog

President IJT Pakistan statement about situation of Pakistani students In Kyrgyzstan

May 20, 2024

Heading

President IJT Pakistan Hassan Bilal Hashmi said that Strongly condemns attacks on Pakistani students in Kyrgyzstan.

blog

Hafiz Naeem-Ur-Rehman visited central secretariat of Jamiat

January 24, 2025

Hearing the decision of the students’ union in the Supreme Court of Pakistan is commendable, says Hafiz Naeem-ur-Rehman (Ameer Jamaat-e-Islami)

Lahore: Ameer Jamaat-e-Islami Pakistan Hafiz Naeem-ur-Rehman says that the hearing of the student union restoration case in the Supreme Court of Pakistan is commendable. Now there is a dire need to create awareness among the students and the public in this regard. Banning the student union is an attempt to snatch leadership from the nation and is tantamount to educational, democratic, and conscious genocide of the youth. I pay tribute to Islami Jamiat-e-Talaba for taking the issue of the student union to court. A budget of 1200 billion is released in the name of education, but educational institutions are still in ruins. Jamiat is the only powerful voice in the country for student issues and union restoration. Jamiat has always raised its voice on student issues and represented the legitimate rights of students. He expressed these views during a meeting with the Central President of Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan, Mr. Hassan Bilal Hashmi, at the central secretariat of Jamiat in Ichhra. On this occasion, the Secretary-General Brother Osama Ameer briefed him regarding the future plans and newly launched projects of Jamiat.

Assistant Secretary Generals Dr. Naveed Nadir Magsi, Dr. Moaz Saeed, and Dr. Asfandyar Izzat were also present in the meeting.

blog

Press Release of Palestine March by Islami Jamiat-e-Talaba – April 30, 2025

April 17, 2025

:جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت
اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان
1-اے ذیلدار پارک، اچھرہ، لاہور
برائے رابطہ: محمد طیب چوہان
(مرکزی سیکرٹری اطلاعات، اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان)
موبائل نمبر:
 0311-4113874

پریس ریلیز
15-اپریل-2025ء

اسلام آباد میں تاریخ ساز "فلسطین مارچ" 30 اپریل کو ہوگا، آج ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے – محمد طیب چوہان

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رہے گا، احتجاجی مہم آئینی اور منظم ہوگی – مرکزی سیکرٹری اطلاعات، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان

لاہور/کراچی/اسلام آباد/پشاور پ-ر:  (                              ):
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیرِ اہتمام آج ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں "یومِ سیاہ" منایا جا رہا ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ عملی اظہارِ یکجہتی، اسرائیلی جنگی جرائم اور امریکہ کے جانبدارانہ کردار کے خلاف منظم آواز بلند کرنا اور پاکستانی نوجوانوں کو اس عالمی جدوجہد کا سرگرم اور باشعور  حصہ بنانا ہے۔ اس موقع پر لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان، پشاور، فیصل آباد اور حیدرآباد سمیت ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں احتجاجی مظاہرے، سیاہ پٹیاں، تصویری نمائش اور آگاہی ریلیاں منعقد کی جائیں گی جن میں ہزاروں طلبہ شرکت کریں گے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد طیب چوہان نے بتایا کہ یومِ سیاہ کے موقع پر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ دن محض احتجاجی علامت نہیں بلکہ ایک فکری تحریک کی عملی جھلک ہے جو یہ پیغام دے رہی ہے کہ پاکستان کا نوجوان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ظلم کے خلاف کسی صورت خاموش نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد باشعور، منظم اور پُرامن ہے جو صرف نعروں پر نہیں بلکہ فکری بیداری، عملی شعور اور اجتماعی قوتِ ارادی پر قائم ہے۔ ناظم اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ ہم اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور والدین، طلبہ، تاجروں اور تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسی تمام مصنوعات سے اجتناب کریں جو اسرائیلی معیشت کو سہارا دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی قسم کی توڑ پھوڑ، تشدد یا قانون شکنی کو تحریک کا حصہ نہیں بننے دیں گے کیونکہ ہماری جدوجہد آئینی، اخلاقی اور سنجیدہ بنیادوں پر قائم ہے۔ پیغام میں اعلان کیا گیا کہ 23 اپریل کو کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں کے باہر پُرامن مگر مؤثر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جبکہ 30 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے تاریخ ساز "فلسطین مارچ" ہوگا، جس میں ملک بھر سے نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہو کر امت کا اجتماعی ضمیر بیدار کریں گے۔

محمد طیب چوہان نے کہا کہ یومِ سیاہ مظلوموں کے حق میں اور ظالموں کے خلاف ہمارے غیرت مند اور باوقار مؤقف کا مظہر ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نہ صرف احتجاج کر رہی ہے بلکہ شعور، نظریہ اور منظم اقدام کے ذریعے نوجوانوں کو فلسطین کاز کے ساتھ جوڑ رہی ہے تاکہ یہ مہم وقتی ردعمل نہ ہو بلکہ ایک مسلسل مزاحمتی عمل بن جائے۔ جمعیت کا دو ٹوک پیغام ہے کہ ہماری آواز ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ اور ظالموں کے خلاف رہے گی۔

ازطرف:
شعبہ نشرواشاعت
اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان
1-اے ذیلدار پارک، اچھرہ، لاہور

blog

Islamic Jamiat Talaba Pakistan Urges Global Action Against Israeli Atrocities in Gaza

April 20, 2025

جاری کردہ:
شعبہ نشر و اشاعت
اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان
1-اے ذیلدار پارک، اچھرہ، لاہور
برائے رابطہ: محمد طیب چوہان
(مرکزی سیکرٹری اطلاعات، اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان)
موبائل نمبر: 0311-4113874

پریس ریلیز
تاریخ: 21 اپریل 2025ء

ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ

لاہور/اسلام آباد/کراچی/پشاور پ-ر: (                   ): ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے اقوامِ متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین، اور دنیا کے چالیس سے زائد ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم کے نام خطوط ارسال کیے ہیں جن میں انہوں نے غزہ میں جاری قتلِ عام، انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں ناظم اعلیٰ نے کہا کہ غزہ میں معصوم شہریوں، بالخصوص بچوں اور خواتین کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور فلسطینی عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت فراہم کیا جائے۔

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے خطوط میں درج ذیل مطالبات شامل ہیں:

اسرائیلی مظالم کو جنگی جرائم کے زمرے میں لایا جائے؛

اقوام متحدہ اور عالمی عدالتِ انصاف فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدام کرے؛

انسانی بنیادوں پر غزہ کے محصور عوام کے لیے راہداریاں کھولی جائیں؛

اسلامی ممالک اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کریں۔


ناظم اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور ملک بھر کے طلبہ کو اس جدوجہد میں متحرک کرے گی۔

از طرف:
شعبہ نشر و اشاعت
اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان
1-اے ذیلدار پارک، اچھرہ، لاہور

logo

Jamiat is devoutly committed to building a strong and developed Pakistan.

© 2021 All Rights Reserved

iconiconiconicon