PRESS RELEASE
May 6, 2025

بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت – اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان

بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت – اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
Official Statement
Jamiat Islami

ہم بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے مختلف شہروں پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے نہ صرف پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں بلکہ خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہیں۔

دشمن یہ بات جان لے کہ پاکستانی قوم اس کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ طلبہ برادری اور نوجوان وطنِ عزیز کی حفاظت کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

افواجِ پاکستان ہر بزدلانہ کارروائی کا بھرپور جواب دے گی۔

اللہ تعالیٰ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔

پاکستان زندہ باد

 

حسن بلال ہاشمی 

ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان

 

#pakistanzindabad

Share this release

logo

Jamiat is the oldest and largest student organization in Pakistan.

© 2026. IJT Pakistan. All Rights Reserved.

iconiconiconicon