
جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت
اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان
1-اے ذیلدار پارک، اچھرہ، لاہور
برائے رابطہ: محمد طیب چوہان
(مرکزی سیکرٹری اطلاعات، اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان)
موبائل نمبر: 0311-4113874
پریس ریلیز
28-اپریل-2025ء
انڈیا کے بے بنیاد الزامات اور اقدامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستانی نوجوان افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہوں گے – حسن بلال ہاشمی
لاہور/کراچی/اسلام آباد/پشاور پ-ر:
(اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے ایک بیان میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر عسکری اور آبی جارحیت کے بے بنیاد الزامات اور اقدامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل سے نہ صرف خطے کا امن خطرے میں ہے بلکہ ایٹمی صلاحیت رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو کر دنیا بھر کی سلامتی کو متاثر کر سکتا ہے۔)
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کے اثرات صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے خطے اور عالمی امن پر منفی اثر ڈالیں گے۔ حسن بلال ہاشمی نے واضح کیا کہ اگر خدا نخواستہ پاکستان کے خلاف کوئی جارحانہ اقدام اٹھایا گیا تو اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے نوجوان، طلبہ اور محب وطن شہری افواجِ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے اور وطن عزیز کے دفاع میں ہر میدان میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ناظم اعلیٰ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے اشتعال انگیز رویے کا فوری نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ہر محاذ پر پاکستان کے دفاع، امن کے فروغ اور قوم کی رہنمائی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
ازطرف:
شعبہ نشر و اشاعت
اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان
1-اے ذیلدار پارک، اچھرہ، لاہور