نو منتخب ناظم اعلی برادر محمد عامر کا اراکین جمعیت سے خطاب

اسلامی جمعیت طلبہ کے نو منتخب ناظم اعلی نے سالانا اجتماع ارکان پشاور کے اختتامی خطاب کرتے ہوے کہا کہ،جمعیت کے کارکنان کو اپنی فکر کو بہتر کرنے اور مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔جمعیت کے کارکنان کو امت کے نوجوانوں کو جہنم کی آگ سے بچانا ہے۔جمعیت کے قیام کا مقصد پاکستان بنانے کے مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔سید ابوالا علی مودودی کا کردار موجودہ حالات میں ہمیں برداشت اور محبت سکھاتا ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ تحریک اسلامی کا ہراول دستہ اور کارآمد افراد تیار کرنے کی نرسری ہے۔اگر آج بھی اسلام کو معاشرے کی زمام کار دے دی جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ، کارکنان جمعیت کو موجودہ درپیش چیلینجز کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔جب ملک کو بنگلہ دیش میں تحفظ کی ضرورت پڑی تو جمعیت نے دس ہزار سروں کی فصل پیش کی۔

By | 2018-02-07T12:39:06+00:00 February 7th, 2018|Latest News|0 Comments

Leave A Comment