فروری 14 کو جمعیت ملک بھر میں حیاء ڈے منائے گی ویلنٹائن ڈے کی اس وبا نے ہمارے معاشرے کوتباہ کردیا۔ ناظم اعلیٰ

14 فروری کو جمعیت ملک بھر میں حیاء ڈے منائے گی
ویلنٹائن ڈے کی اس وبا نے ہمارے معاشرے کوتباہ کردیا۔
ناظم اعلیٰ جمعیت
مسلم معاشرے کا ویلنٹائن کی اس وبا سے کوئی تعلق نہیں۔ حمزہ محمد صدیقی
لاہور ( 13 فروری 2020)
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے تحت ملک بھر میں 14 فروری کو حیاء ڈے منایا جائے گا۔ ملک بھر کی جامعات، کالجز، سکولز ، اور رہائشی حلقوں میں حیاء ڈے کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں حیاء واک, درس قرآن، حیاء سیمینار، ویلنٹائن آگاہی ریلیاں ودیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ نو منتخب ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے حیاء ڈے کے حوالے سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویلنٹائن جیسی وبا نے معاشرے کا بیرہ غرق کردیا ہے ویلنٹائن اس بیماری کا نام ہے جس سے اسلامی معاشرے کا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے نوجوان طلبہ کو اس ناسور کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ہمارے نوجوان اس وبا سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں ۔ جمعیت اسی لئے ہر سال یہ دن حیاء ڈے کی مناسبت سے مناتی اور ہر ممکن کوشش کرتی ہے کہ اپنے نوجوانوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھا جائے۔
By | 2020-02-13T21:11:39+00:00 February 13th, 2020|Latest News, Uncategorized|0 Comments

Leave A Comment