یوم بدر کے شہداء کی قربانیاں بے مثال ہیں، غزوہ بدراہل ایمان کی فتح کادن ہے-محمد عامر

یوم بدر کے شہداء کی قربانیاں بے مثال ہیں-ناظم اعلی جمعیت
غزوہ بدراہل ایمان کی فتح کادن ہے-محمد عامر
ناظم اعلیٰ جمعیت
کاگرینڈ افطار ڈنر سے خطاب
لاہور(پ-ر)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی محمد عامر نے یوم بدرکے موقع پر گرینڈافطارڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بدر میں مسلمانوں نے جرات و بہادری ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور اللہ پاک نے غیب سے اپنے فرشتوں کو بھیج کر مسلمانوں کی مدد کی یہ وہ غزوہ تھا جس میں 313 صحابہ کرام نے کفار کے ایک ہزارکے لشکر کا سامنا کیا۔ پختہ ایمان کی یہ کیفیت تھی کہ مسلمانوں نے کفار کے اس لشکر کو شکست دی۔ ایمان کامل ہو تو دشمن کی تعداد جتنی بھی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔محمد عامر نے کہا کہ غزوہ بدر کی اہمیت تاریخ اسلام میں مسلمہ ہے۔ جنگ بدر میں اللہ تعالی نے مومنین کو فتح عطا فرمائی اس دن بڑے بڑے فرعونوں کو اوندھے منہ گرا دیا گیا۔ جنگ بدر انسانیت کے لئے سلامتی اور امن کا نقطہ آغاز ہے۔
آج بھی اگر ہم اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہوجائیں تو فرشتے ہماری مدد و نصرت کیلیے آسمانوں سے اتر سکتے ہیں۔ اللہ تعالی نے اس دن کو یوم فرقان یعنی حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والے دن کے نام سے تعبیر فرمایا ہے۔ اس دن اقوام عالم کو پتہ چل گیا کہ حق کا علمبردار کون ہے اور باطل کا نقیب کون ہے- ناظم اعلیٰ مذید کہنا تھا کہ جمعیت بھی اپنے صحابہ کرام رض کے نقش قدم پرچلنے کادرس دیتی ہے جسکی عملی مثال اویس عقیل شہید، واصف شہید، عبدلمالک شہید اورسینکڑوں دیگر شہداء جمعیت ہیں کہ جنہوں نے راہ حق میں اپنی جانیں قربان کردیں-پروگرام میں پیرمدثر احمد شاہ،جبران بٹ،حافظ ذوالنون عبدالماجداوردیگرنے خصوصی شرکت کی-

By | 2019-05-24T20:58:10+00:00 May 24th, 2019|Latest News|0 Comments

Leave A Comment