ہمارے تمام مسائل کی بنیادی وجہ کتاب اللہ سے دوری ہے ۔ناظم اعلی جمعیت محمد عامر

ہمارے تمام مسائل کی بنیادی وجہ کتاب اللہ سے دوری ہے ۔ناظم اعلی جمعیت
افطارڈنر اور دیگر اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کے ذریعے جمعیت ہزاروں طلبہ کی ذہن سازی کررہی ہے۔محمد عامر
طلبہ قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اقوام عالم کی راہنمائی کریں۔ خواجہ اظہار احمد(ناظم کشمیر)

لاہور(31-5-2018) رمضان المبارک کا پاک اور بابرکت مہینہ ہے جو ہمیں اتحاد،یکجہتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے وہیں مسلم امت کو اللہ تعالیٰ کی بندگی کا صیح معنوں میں حق ادا کرنے کا بھی موقع دیتا ہے۔ اس وقت مسلم امہ جس بحران کا شکار ہے اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ ہم نے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا ہے۔اس وقت ہمارے معاشی اور معاشرتی مسائل کا حل ہی اس میں ہے کہ ہم اسلام کو بطور دین نافذ کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں اور اس عظیم مقصد اور نصب العین کے حصول میں طلبہ و طالبات اپنا کردار انتہائی موثر انداز میں ادا کرسکتے ہیں۔ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر نے اپنے دورہ کشمیر کے دوران گزشتہ روز مظفر آباد میں ایک افطار ڈنر سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مزیدکہا کہ جمعیت کے تحت اتنے بڑے پیمانے میں افطار پارٹیز کا انعقاد اس بات کی گواہی ہے کہ جمعیت نے ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے۔ آج ہمارے تمام مسائل کی وجہ اللہ کی کتاب سے دوری ہے۔ماہ رمضان میں طلبہ تعلق باللہ سے رشتہ جوڑیں اور قرآن سے تعلق کو مضبوط کریں۔ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ جموں و کشمیر کے ناظم خواجہ اظہار احمد نے کہا کہ طلبہ کا اس قدر مثبت سرگرمیوں میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔ جمعیت نے طلبہ کو ہمیشہ مثبت سرگرمیاں فراہم کی ہیں۔ طلبہ کے لئے ان کے ذوق کے مطابق پروگرامات منعقد کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم اقوام عالم کی راہنمائی کرسکتے ہیں۔ ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج آزاد کشمیر یونیورسٹی میں بھی افطار ڈنر سے خطاب کریں۔افطار ڈنر کے اختتام پر ناظم اعلی جمعیت کشمیر کا سات روزہ دورہ مکمل کرکے آج واپس لاہور پہنچیں گے

By | 2018-06-04T20:50:28+00:00 June 4th, 2018|Latest News|0 Comments

Leave A Comment