کراچی میں جماعت اسلامی کشمیر ریلی پر ہونے والا حملہ ملکی سلامتی پر حملہ ہے۔حمزہ محمد صدیقی

کراچی میں جماعت اسلامی کشمیر ریلی پر ہونے والا حملہ ملکی سلامتی پر حملہ ہے۔حمزہ محمد صدیقی
رکن جماعت اسلامی کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت: ناظم اعلیٰ جمعیت

لاہور ( پ ر)
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ
پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے گذشتہ رات جماعت اسلامی کراچی کے پر امن کشمیر مارچ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کشمیر مارچ پر ہونے والا بم حملہ کسی سیاسی جماعت کی ریلی پر حملہ نہیں بلکہ ملکی و قومی سلامتی پر حملہ ہےجس نے تمام ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے ،اب یہ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ان ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کرے اور انہیں قرار واقعی سزا دے۔ناظم اعلی حمزہ محمد صدیقی نے بم حملہ میں شہید ہونے والے جماعت اسلامی کے رکن رفیق تنولی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے سخت وقت میں جرات اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔ناظم اعلی نے سخت وقت میں صبر واستقامت کا مظاہرہ کرنے پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور کراچی جماعت اسلامی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

By | 2020-08-06T20:42:01+00:00 August 6th, 2020|Latest News|0 Comments

Leave A Comment