کارکنان جمعیت کتاب کلچر کو فروغ دیں ،جمعیت نے ہردور میں علم و کتاب دوست سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔محمدعامر

اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت نومنتخب ناظمین و ذمہ داران کے لیے تین روزہ اجتماع ناظمین کا انعقاد کیا گیا۔اجتماع ناظمیں میں ڈویژن،مقامات،اضلاعات،کالجز و جامعات اور حلقہ جات کے ناظمین شریک ہوئے۔اجتماع میں شرکاء کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔جبکہ مختلف دینی و تعلیمی موضوعات پر اسکالرز،علماء اور مربین نے خطاب کیا۔اجتماعِ ناظمین کے آخری روز ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ محمدعامر،ناظم صوبہ اسدعلی قریشی،سابق امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیق اور سیکریٹری جمعیت سندھ عمیرشمس نے شرکاء سے خطاب کیا۔اجتماع ناظمین آمد پر ناظم اعلیٰ جمعیت محمدعامر کا فلگ شگاف نعروں سے پرتباک استقبال کیا گیا۔جمعیت کے ناظم اعلیٰ محمدعامر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور تعلیم و تحقیق کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے۔سوشل میڈیا نے ہر طالب علم کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔جس کی وجہ سے عام طالب علم مطالعے سے دور ہوتا جارہا ہے۔ایسے میں کارکنان جمعیت کا یہ فرض ہے کہ معاشرے میں کتاب کلچر کو عام کرے۔جمعیت نے ہر دور میں کتاب اور علم دوست سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے۔کارکنان جمعیت پابندی کے ساتھ اسٹڈی سرکلز اور اجتماعی مطالعے کا اہتمام کریں جبکہ اپنے اپنے یونٹس میں لائیبریز اور کتب میلے منعقد کرنے کا اہتمام کریں۔محمدعامر نے مطالبہ کیا کہ ہر کالجز میں جدید لائیبریرز قائم کرے تاکہ آج کا نوجوان کتاب کی طرف راغب ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے جمعیت کے وفد سے ملاقات میں طلبہ یونین کی بحالی کے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ہم ان کے عملی اقدامات کے متنظر ہیں۔اس موقعہ پر ناظم صوبہ اسدعلی قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عمیرشامل،سمیل احمد اور جمعیت کے شہدادپور سرکل کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس بہترین تربیت گاہ کا انعقاد کیا۔اسلامی جمعیت طلبہ واحد طلبہ تنطیم ہے جو اپنے کارکنان کی تربیت کا ہرسطح پر اہتمام کیا ہے۔جمعیت نے ہر دور میں باصلاحیت اور صالح اور معاشرے کو فراہم کیے ہیں۔اس موقعہ پر سابق امیرجماعت اسلامی ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا تھا کہ جمعیت کا کارکنان کو صرف باعمل مسلمان ہی نہیں بلکہ ایک ذہین طالب علم بھی ہونا چاہیے۔آج ہرشعبے میں سابقین جمعیت اپنی تربیت کی بنیاد پر ایمانداری،خوش اخلاق اور بہترین کرادر عمل سے ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔جمعیت کے اجتماع ناظمین سے عمیرشمس سے دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔

By | 2019-04-17T17:17:28+00:00 April 17th, 2019|Latest News|0 Comments

Leave A Comment