ٹرمپ کے بیان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کیا ہے۔صہیب الدین کاکاخیل

بیت المقدس محض چند لوگوں کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مجموعی دارالحکومت ہے۔صہیب الدین کاکاخیل
(لاہور)گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سید صہیب الدین کاکا خیل نے ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے اس بیان سے دنیا بھر مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔دنیا بھر کے مسلم و غیر مسلم ممالک نے امریکی صدر کے اس غیر ذ مہ دارانہ اعلان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور اسے مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بڑی ریاست کے سربراہ کا دماغ بھی بڑا ہونا چاہئے اور اس طرح کے غیر ذمہ دار رویے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

By | 2017-12-09T00:11:30+00:00 December 9th, 2017|Latest News|0 Comments

Leave A Comment