نوجوان نسل کو علامہ اقبال کی فکر سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صہیب الدین۔

ملک و ملت کی بہتری کے لئے شب و روز محنت اقبال کا نوجوانوں کے لئے پیغام ہے۔ ناظمِ اعلی اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان
نوجوان نسل کو علامہ اقبال کی فکر اور فلسفے سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے ملک کو درپیش بیشتر مسائل کا حل اسی میں پوشیدہ ہے۔ مصورِ ہاکستان علامہ محمد اقبال کے یومِ وفات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناظمِ اعلی اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان سید صہیب الدین کاکاخیل نے کہا کہ علامہ اقبال نے پاکستان کا تصور پیش کر کہ برِ صغیر کے مسلمانوں کو ایک منزل دی۔ انہوں نے نوجوانوں کو اپنی عظمتِ رفتہ یاد کرنے اور مستقبل کے لئے ان تھک محنت کرنے پر ابھارا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و ملت کو درپیش مسائل کا حل پیغام اقبال کو عام کرنے میں ہے اور اس سلسلے میں تعلیمی اداروں، حکومت اور معاشرے کے باشعور طبقات پر یکساں ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

By | 2017-08-11T22:25:48+00:00 April 21st, 2017|Latest News|0 Comments

Leave A Comment