ناظم اعلی جمعیت محمدعامر انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن سٹوڈنٹ آرگنائزیشنز کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری مقرر

محمدعامر ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹ آرگنائزیشنز کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری مقرر۔
انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹ آرگنائزیشنز کا سالانہ اجلاس 6-7 اپریل کو استنبول میں منعقد ہوا جسمیں پاکستان سمیت پچاس سے زائد ممالک کی سٹوڈنٹ آرگنائزیشنز کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی محمد عامرنے بھی خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں اگلے تین سال کے لئے کی قیادت کومنتخب کیاگیا۔جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹس آرگنائزیشن انس یلمن نے پاکستان سے طلبہ کی نمائندگی کرنے والےمحمد عامرناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ کو تین سال کیلیے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مقرر کیا۔محمدعامرنےاپنی ذمہ داری کا حلف اٹھالیا۔پروگرام کے اختتام پر ناظم اعلیٰ نےپاکستان کونسلیٹ کا دورہ بھی کیا اور ترکی میں مقیم پاکستانی طلبہ سے خصوصی ملاقات بھی کی

By | 2019-04-12T01:05:22+00:00 April 12th, 2019|Latest News, Uncategorized|0 Comments

Leave A Comment