ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر محمد عامر وژن 2019 کے شرکاء سے خطاب کرتےہوۓ

اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی کے زیراہتمام تین روزہ تربیتی کیمپ براۓ ناظمین “وژن ” کے نام سے جامعہ تفہیم القرآن صادق آباد میں منعقد ہوا ، جس میں صوبہ بھر سے عہدیداران ِ کارکنان اور ذمہ داران نے شرکت کی پروگرام سے خطاب کرتے ہوۓ ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر محمد عامر نے کہا کہ طلبا کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے ، پوری دنیا میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ پاکستان میں 62 فیصد پای جاتی ہے ، اسلامی جمعیت طلبہ کے ہر نوجوان کو معاشرے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے حمزہ صدیقی سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر عبدالرحمن ناظم صوبہ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی و دیگر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ طالب علم کو ایک اچھا اور سچا محب وطن پاکستانی ہونا چاہیے جو والدین اور اساتذہ کا احترام کرنے والا ہو ، اسلامی جمعیت طلبہ کے ہر کارکن کو چلتے پھرتے اپنی دعوت ہر طالب علم تک پہنچانے کے لیے کوشاں رہنا ہوگا۔

By | 2019-04-05T17:46:53+00:00 April 4th, 2019|Latest News|0 Comments

Leave A Comment