معتمد اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی برادر سعد سعید صوبائ ٹیم کے ہمراہ ملتان میں “پہچان پاکستان” مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

اسلامی جمعیت طلبہ 31 دسمبر2019, تک پہچان پاکستان مہم چلائے گی جس کا مقصد طلبہ میں پاکستان سے محبت کا جذبہ بیدار کرنا،باصلاحیت طلبہ کو اسلامی جمعیت طلبہ کے قریب لانا،قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہی،تعمیر بذریعہ تعلیم کے ذریعے طلباء مسائل کو اجاگر کرنا اور طلباء کو معاشرے کی فلاح کے لئے عملی طور پر تیار کرنا ہے۔ سعد سعیدسیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی۔
نسیکرٹریاسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی سعد سعید نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ملک بھر میں پہچان پاکستان کے عنوان سے مہم چلانے کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طلبہ باشعور طلبہ ہیں اسلامی جمعیت طلبہ اس مہم کے دوران پنجاب بھر کی جامعات اور کالجز میں بڑے پیمانے پرداخلہ مہم چلا رہی ہے اور اب ویلکم مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ جات کا اہتمام کیا جائے گا۔اسی مہم کے دوران اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے ہفتہ کشمیر منایا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر اس کے حل پر طلبہ تک جمعیت کا پیغام پہنچایا جائے گا۔کشمیر کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گاتعلیمی اداروں میں تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی مہم کے دوران عشرہ فکر مودودی علیہ رحمہ کا منایا جائے گا جس میں مولانا کی علمی اور فکری خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔یکم اکتوبر سے دس اکتوبر تک عشرہ والدین اور اساتذہ منا یا جائے گا جس میں اساتذہ اور والدین کی تکریم پر لیکچرز سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو پھول اور گلدستہ اور کارڈزدیئے جائیں گے اساتذہ کی خدمات ان کا معاشرہ میں مقام طلبہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں بالخصوص طلبہ میں کتب بینی کے فروغ کتاب سے جوڑنے کے لئے عشرہ ریڈرز آر لیڈرز کا اہتمام کیا جائے گا۔تعلیمی اداروں میں لائبریریوں کا نظام مستحکم کیا جائے گا۔ملک میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی روک تھام کے لئے عشرہ شجرکاری منایا جائے گا جس میں تعلیمی اداروں میں درخت لگائے جایئں گے۔آگاہی واک کا اہتمام صوبہ میں ہر شہر اور ادارے میں اہتمام کیا جائے گا۔علامہ اقبال علیہ رحمہ شاعر مشرق اور مفکر پاکستان کے فلسفہ اور فکر سے روشناس کروانے کے لئے عشرہ اقبال یکم نومبر سے دس نومبر تک منایا جائے گا۔گیارہ نومبر سے دس دسمبر تک جنوبی پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں میگا فیسٹیولز کا اہتمام کیا جائے گا یہ فیسٹیولز اس وقت جمعیت کی پہچان ہیں جس میں ہر سال ہزاروں ظلبہ شرکت کرتے ہیں۔گیارہ دسمبر سے بیس دسمبر تک آئیڈیالوجی آف پاکستان کے نام سے منایا جائے گا۔یاد رہے 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے جس میں ایک طرف پاکستان کے دو ٹکڑے ہوئے اور اس کے بعد آرمی پبلک سکول میں نونہالان وطن کو خون میں نہلایا گیا اس حوالے سے ٹاک شوز،مذاکرے اور ادبی ڈراموں کا نعقاد کیا جائے گا۔اس مہم کے آکر میں اکیس دسمبر سے تیس دسمبر تک تاسیئس جمعیت کے عشرہ کے طور پر منایا جائے گا جمعیت کاتعارف طلبہ تک پہنچایا جائے گا جمعیت کی تشکیل اور اس کے مقاصد طلبہ تک پہنچائے جائیں گے تاسیئس جمعیت کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ اس پورے مہم کا مقصد پاکستان کی اصل پہچان کو آنے والی نسلوں میں منتقل کرنا مسلمان کی اصل میراث علم جسے کھونے سے آج ہم زوال کا شکار ہیں اس پر آگاہی اور شوق بیدار کرنا، کشمیر جو پاکستان کی شہہ رگ ہے 51 دنوں سے وہاں زندگی مفلوج ہے اس پر روشنی ڈالنا ہے جمعیت نے ملک کو باصلاحیت قیادت فراہم کی جمعیت کی اس پہچان کو جو آج پاکستان کی پہچان ہے ان کا تعارف طلبہ تک پہنچانا، شجرکاری کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کی کوشش اور آگاہی ہے۔اس موقع پر ناظم جامعہ زکریا احمد عبد الرحمن،ناظم ملتان ڈویژن محمد علی عبداللہ عبد القدیر،عبید الرحمن،صوبائی ڈپٹی مڈیاکوآرڈینئٹر سردار عابد ڈوگر بھی موجود تھے۔

By | 2019-09-25T16:10:32+00:00 September 25th, 2019|Latest News|0 Comments

Leave A Comment