مصری صدر محمد مرسی کا قتل دراصل ساری امت مسلمہ کا قتل ہے حمزہ صدیقی جمعیت پورے پاکستان میں غائبانہ نمازِجنازہ ادا کرے گی

مصری صدر محمد مرسی کا قتل دراصل ساری امت مسلمہ کا قتل ہے حمزہ صدیقی
جمعیت پورے پاکستان میں غائبانہ نمازِجنازہ ادا کرے گی
لاہور (18 جون 2018)
امت مسلمہ کے عظیم قائد ،اخوان المسلمون کے رہنما اور مصر کے پہلے منتخب جمہوری صدر محمّد مرسی کی جیل میں شہادت کے حوالے سے پوری امت مسلمہ میں گہرے رنج و غم پایا جاتا ہے۔ ان کی زندگی، اسلام کی سربلندی ، اقامت دین کے لئے ان کی طویل جدوجہد اور مصر میں جمہوریت کی بحالی کی کوششیں اس مقصد کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔محمد مرسی کی شہادت دراصل جنرل سیسی اور مصری حکومت کی سازش ہے ۔ جیل میں مرسی کو قصداً علاج معالجے کی سہولیات سے محروم رکھا گیا جو ان کا انسانی اور قانونی حق تھا ۔ مصری حکومت چاہتی تھی کہ دباؤ ڈال کر انہیں جھکایا جائے لیکن الحمدللہ محمد مرسی نے اپنے اسلاف امام حسن البنا اور سید قطب شہید کے کردار کو زندہ رکھا شہادت قبول کر کے ہمیشہ کے لیے تاریخ میں امر ہوگئے لیکن حق پر ثابت قدم رہتے ہوئے ظلم وجبر کے خلاف سر جھکانے سے انکار کردیا ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد حمزہ صدیقی نے صدر محمد مرسی کی شہادت پر غائبانہ نمازِجنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا

By | 2019-06-18T16:57:18+00:00 June 18th, 2019|Latest News|0 Comments

Leave A Comment