لسانی کونسلز اور علاقائی گروہوں پر فی الفور پابندی لگائے جائے مرکزی ترجمان جمعیت

لسانی کونسلز اور علاقائی گروہوں پر فی الفور پابندی لگائے جائے مرکزی ترجمان جمعیت
ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کے مستعفی ہونے کا مطالبہ، سوموار کو طلبہ کلاسسز کا بائیکاٹ کریں گے۔
اسلام آباد ( پ ر)
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ایجوکیشن ایکسپو میں حملے کے بعد شہید ہونے والے ساتھی سید طفیل شہید کے نماز جنازہ کے بعد مرکزی ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان راجہ عمیر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لسانی کونسلز اور علاقائی دہشت گروں یونیورسٹی کا ماحول خراب کر رہے ہیں۔ ان میں وہ شر پسند عناصر ملوث ہیں جن کا حصول تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں اور ان کا مقصد یونیورسٹی میں لسانیت کی بنیاد پر گرو بندی کرنا اور کیپمس کا ماحول خراب کرنا شامل ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ غفلت کی نیند سو رہی ہے۔ کیپمس کی حدود میں اسلحہ کی برآمدگی یونیورسٹی انتظامیہ کا ان قاتلوں کے ساتھ ملوث ہونے کی واضح دلیل ہے۔
ہمارے کارکنان کا خون اتناسستا نہیں ملزمان کو سزائے موت ملنے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یونیورسٹی کے ریکٹر معصوم یاسین پنی ذمہ داریوں سے فوری طور پر مستعفی ہوں

By | 2019-12-14T00:03:27+00:00 December 14th, 2019|Latest News|Comments Off on لسانی کونسلز اور علاقائی گروہوں پر فی الفور پابندی لگائے جائے مرکزی ترجمان جمعیت