قرآن دستور حیات ہے،قرآن انسانی زندگی میں انقلاب برپا کرنے کا ضامن ہے۔سید صہیب الدین کاکاخیل

ایک اصلاحی و فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔ناظم اعلیٰ جمعیت
قرآن دستور حیات ہے،قرآن انسانی زندگی میں انقلاب برپا کرنے کا ضامن ہے۔سید صہیب الدین کاکاخیل
(لاہور) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کی جانب سے طلبہ و طالبات کے لئے تین روزہ فہم قرآن کلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا دورانیہ تین روز پر مشتمل ہے۔جس میں ملک کے نمایاں سکالرز کے لیکچرز ہونگے۔گزشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید صہیب الدین کاکاخیل نے فہم قرآن کلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اصلاحی وفلاحی معاشرے کو وجود مین لانے کے لئے ناگزیر ہے کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔انسانی زندگی کاسرور اور سکون قرآن پاک کی تعلیمات میں پنہاں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام مسائل کی وجہ قرآن پاک سے دوری ہے،قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم ایک منظم اور مہذب معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قرآن پاک کو دستور حیات بنالیں اور اس کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک روشن زندگی گزاریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نصاب میں قرآن کو شامل کرے تاکہ آنے والی نسلوں کی صحیح معنوں میں تربیت ہوسکے۔اس موقع پر انہوں نے منتظمین قرآن کلاس کو مبارکباد پیش کی اور اور آئندہ بھی اس طرح کی مثبت سرگرمیاں منعقد کنے کی خواہش ظاہر کی۔

By | 2017-12-08T23:57:37+00:00 December 8th, 2017|Latest News|0 Comments

Leave A Comment