قتل ہوتی بیٹیوں کے سامنے پوری قوم شرمندہ ہے-جنرل سیکرٹری جمعیت جنرل سیکرٹری جمعیت حمزہ صدیقی کافرشتہ کے والدین سے اظہارافسوس

قتل ہوتی بیٹیوں کے سامنے پوری قوم شرمندہ ہے-جنرل سیکرٹری جمعیت
جنرل سیکرٹری جمعیت حمزہ صدیقی کافرشتہ کے والدین سے اظہارافسوس

لاہور (22-05-2019)ہر گھر میں فرشتہ کی صورت میں ایک پیاری بیٹی موجود ہے ، جان و مال آبرو کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔جس میں وہ بری طرح ناکام ہے ۔ معصوم اللہ کی عدالت میں حکومت پولیس اور عدالتی نظام کے خلاف فریاد بن کر گئی ہے ، قتل ہوتی بیٹیوں کے سامنے پوری قوم شرمندہ ہے۔ دن دیہاڑے معصوم بچوں اور بچیوں کو اغواء کرنے کے بعد ان کو قتل کر کے لاشیں کوڑے کے ڈھیروں پر پھینکی جارہی ہیں، معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والا سانحہ پہلا نہیں ہے ایسے شرمناک مظالم مسلسل منظر عام پر آرہے ہیں ۔
حکومت کہاں ہے؟ قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں ۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گناہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ اور عبرت کا نشانہ بنائے جائے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ صدیقی نے اس عبرتناک واقع پر خصوصی پریس ریلیز دیتے ہوئے کیا

By | 2019-05-22T20:17:46+00:00 May 22nd, 2019|Latest News|0 Comments

Leave A Comment