عالمی یومِ آزادی صحافت پر صحافی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ صہیب الدین

تین مئی دنیا بھر میں یومِ آزادی صحافت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ناظم اعلی اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان سید صہیب الدین نے کہا کہ آج کی دنیا میں حکومتیں اپنی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کے لئے آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش کرتی ہیں۔ پاکستان کی صحافی برادری بھی نامساعد حالات کے باوجود بھی اپنی ذمہ داریاں جانفشانی کے ساتھ ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے مزید ذمہ دارانہ صحافت کی توقع کرتے ہیں۔

By | 2017-08-11T22:03:04+00:00 May 3rd, 2017|Latest News|0 Comments

Leave A Comment