طیارہ حادثے میں جان بحق لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔ ناظم اعلیٰ جمعیت حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے اس سانحہ کی جلد از جلد تحقیقات کروائی جائیں حمزہ صدیقی

طیارہ حادثے میں جان بحق لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔ ناظم اعلیٰ جمعیت
حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے اس سانحہ کی جلد از جلد تحقیقات کروائی جائیں حمزہ صدیقی
لاہور(22 مئی 2020)
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے پی آئے کے طیارہ حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ قبل از عید یہ سانحہ لواحقین کے لئے قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے۔ اللہ تعالی تمام شہداء کو جنت الفردوس میں بلند مرتبہ عطاء فرمائے تمام لواحقین سے اظہار تعزیت اور افسوس کرتے ہیں۔ دکھ کی اس کٹھن گھڑی میں کراچی کے کارکنانِ جمعیت ان شہداء کے لواحقین سے فوری فوری رابطہ کریں، اور شہداء کی تجہیزو تکفین کے لئے ہر
ممکن کوشششں کریں، انہوں نے مزید کہا کہ یقینی طور پر یہ حادثہ شہداء کے لواحقین کے لئے قیامت صغریٰ کا منظر ھے۔ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کروائی جائیں ہر کچھ عرصے بعد اس طرح کے حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے

By | 2020-05-22T19:03:22+00:00 May 22nd, 2020|Latest News|0 Comments

Leave A Comment