سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان عرفان حیدرچار روزہ دورہ بلوچستان کے لئے آج کوئٹہ روانہ ہونگے

 سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان عرفان حیدر پڈھیار آج چارروزہ دورے پربلوچستان کے لئے لاہور سے روانہ ہونگے۔رہائشی حلقہ جات اور تعلیمی اداروں کا وزٹ ہوگا اور تنظیمی کام کاتفصیلا جائزہ لیں گے۔اسکے علاوہ ذمہ داران جمعیت سے بھی ملاقاتیں ہونگی۔بلوچستان یونیورسٹی سمیت بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ بھی ہوگا۔ عرفان حیدر اپنے اس چارروزہ دورے میں کوئٹہ،خضدار اور دیگر بڑے شہروں میں افطار پارٹیوں قرآن کلاسز،بک فیئرزاور دیگر سرگرمیوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔عرفان حیدربلوچستان بھر کی تعلیمی سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔دوران وزٹ مختلف صحافیوں کے ساتھ ملاقاتیں ہونگی اور بعد ازاں صحافیوں کے ساتھ نشست کا اہتمام بھی ہوگا۔دورے کے دوران ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان مرتضی کاکڑ اور دیگر قیادت آپکے ہمراہ ہوگی۔متعمد عام جمعیت سات تاریخ کوبلوچستان سے واپس لاہور پہنچیں گے۔

By | 2018-06-07T15:22:48+00:00 June 7th, 2018|Latest News|0 Comments

Leave A Comment