سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سید منور حسن کا انتقال امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا دھچکہ ہے۔ ناظم اعلیٰ جمعیت

سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سید منور حسن کا انتقال امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا دھچکہ ہے۔ ناظم اعلیٰ جمعیت
لاہور (پ ر)
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان و امیر جماعت اسلامی پاکستان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ کہ سید منور حسن کا انتقال نا صرف تحریک اسلامی اور پاکستان کے لئے ایک بڑا دھچکہ ہے بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لئے کسی قیامت سے کم نہیں سیدی نے ہمیشہ ایک مجاہد کی طرح زندگی بسر کی اورہمیشہ حق بات کہی اور حق پر پہاڑ کی طرح جم گئے۔ آپ سید مودودی رحمہ کی تحریروں کو پڑھ کر متاثر ہوئے اور اسلامی جمعیت طلبہ میں شرکت اختیار کی، ناظم کراچی کے بعد 23 دسمبر 1962کو ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب ہوئے او ر3 بار ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب ہوئے۔ پوری دنیا میں آپکے لاکھوں شاگرد، اور وہ افراد موجود ہیں جو آپکی شخصیت سے مستفید ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت کا ہر کارکن آپ کی وفات پر گہرے صدمے میں ہے۔

By | 2020-06-26T18:06:09+00:00 June 26th, 2020|Latest News|0 Comments

Leave A Comment