راجہ عمیر میر اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کے زیر اہتمام 13ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت

جیبوٹی افریقہ: راجہ عمیر میر اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کے زیر اہتمام 13ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی, جنرل اسمبلی کا اجلاس جمہوریہ جیبوٹی افریقہ میں منعقد ہوا. جسمیں
ترکی, بنگلادیش,سرلنکا,ملائیشا, مالدیپ,مصر,سوڈان,یوگنڈا,ساؤتھ افریقہ, کینڈا,عراق,یمن,سعودی عرب, فجی, سومالیہ اور پاکستان سمیت 51 سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی اور مسلمان ممالک میں نوجوانوں میں کام اور درپیش چیلنجز پر گفتگو کی. جنرل اسمبلی اجلاس میں ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کی گزشتہ چار سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ منصوبہ پیش کیا گیا.
جنرل اسمبلی اجلاس کے اختتام پہ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے وامی کے سیکرٹری جنرل اور مختلف ممالک کے مندوبین سے ملاقات کی, تحائف پیش کیے اور جمعیت کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا.
By | 2019-05-04T19:51:15+00:00 May 4th, 2019|Latest News|Comments Off on راجہ عمیر میر اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کے زیر اہتمام 13ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت