حکومت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے عالمی کمیٹی تشکیل دے اور بھرپور اقدامات کرے۔ناظم اعلیٰ جمعیت

مجموعی طورپرامت مسلمہ کی امیدیں پاکستان سے وابستہ ہیں ۔سید صہیب الدین کاکاخیل
(لاہور) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید صہیب الدین کاکاخیل نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ کسی قوم یا محض ایک ملک کا مسئلہ نہیںہے بلکہ امت مسلمہ کا مجموعی مسئلہ ہے اس لئے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے اور بڑے اسلامی ممالک کے سربراہان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے جو ایک متفقہ ایجنڈے پر کام کر کے مسئلہ فلسطین کا مستقل حل تلاش کرے تا کہ فلسطین کے عوام ان کے بنیادی انسانی حقوق حاصل ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تھا کہ مسلم ممالک میں پاکستان ایک نمایاں مقام رکھتا ہے کیوںکہ پاکستان ایک دفاعی طور پر مضبوط ملک ہے اس لئے فلسطین کے عوام کی پاکستان سے امیدیں وابستہ ہیں۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ہوش کے ناخن لیں اور مسئلہ فلسطین کے حل لئے اپنا کردار ادا کریں۔

By | 2017-12-16T13:16:33+00:00 December 16th, 2017|Latest News|0 Comments

Leave A Comment