محمد مرسی امت مسلمہ کا درخشاں ستارہ تھا،جو ہمیشہ کے لیے ڈوب گیا۔اسدعلی قریشی

محمدمرسی امت مسلمہ کا درخشاں ستارہ تھا،جو ہمیشہ کے لیے ڈوب گیا۔اسدعلی قریشی،
انہوں نے ہمیشہ امت مسلمہ کی ترقی کا خواب دیکھا۔
مصرکے واحد منتخب صدر یقنینً اللہ کے ہاں سرخرو ہیں۔
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ
(پ ر) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم اسدعلی قریشی نے مصر کے سابق صدرڈاکٹڑمحمدمرسی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ محمدمرسی امت مسلمہ کا ایک درخشاں ستارہ تھا جو ہمیشہ کے لیے ڈوب گیا۔ان کے انتقال پر مسلم امت ایک دلیر،جرات مند اور عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی ہے۔محمدمرسی صرف سیاسی میدان میں ہی ایک بہادر لیڈڑ نہیں بلکہ ایک بہترین استاد بھی تھے۔انہوں نے میٹالوجی میں ایم ایس کیا،PHDہولڈر کیلی فورنیا یونیورسٹی کے پروفیسر تھے اور انہوں نے معروف خلائی ادارے ناسا میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں۔ان کی وفات سے امت غمزدہ ہے۔محمدمرسی یقینً اللہ تعالیٰ کے ہاں سرخرو ہوئے۔اسدعلی قریشی کا مزید کہنا تھا کہ محمدمرسی نے ہمیشہ مصر اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی ترقی کا خواب دیکھا،اپنے خواب کی تعیبر کے لیے ہمیشہ آمریت اور اسلام دشمن قوتوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اور آخری وقت تک ڈٹے رہے۔لیکن نہ کوئی رحم کی اپیل کی نہ کبھی ڈیل پر آمادہ ہوئے۔اپنے اوپر لگے بے بنیادالزامات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔اور بل آخر اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔محمدمرسی کے انتقال کے بعد بھی دشمنان اسلام پر واضع ہوگیا کہ ظلم اور جبر کے منصوعی ہتھکنڈوں سے نہ اسلام کو ختم کیا جاسکتا ہے نہ مجاہدین اسلام کو ڈرایا جاسکتا ہے۔اسلام غالب ہونے کے لیے ہے اور غالب ہوکر ہی رہے گا۔محمدمرسی نے اسلام کی سربلندی اور اقامت دین کے لیے طویل جدوجہد کی اور اسی مقصد کے لیے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا۔ڈاکٹر محمدمرسی نے سودے بازی کے بجائے عزیمت کا راستہ اختیار کیا اور شہادت کے منصب پر فائز ہوئے۔انہیں قبلہ اول پر صہیونی قبضے کے مخالف ہونے کی سزا دی گئی۔اسدعلی قریشی کا مزید کہنا تھا کہ صدرمرسی نے مختصر عرصے میں مصر کو ایک نئی جدت دی اور مصری قوم کو نئی بلندیوں سے آشنا کرنے کے سفر کا آغاز کیا۔محمدمرسی کاجرم صرف مصری عوام کے لیے جمہوری حقوق کی فراہم کرنا اور فلسطین کی آزادی سے دستبردار نہ ہونا تھا۔ناظم جمعیت نے مزید کہا کہ مرسی کے اہل خانپ نے بھی صبر کی بے مثال داستان رقم کی ۔ان کے انتقال پر ان کے بیٹے کا یہ پیغام کہ” بابااللہ کے ہاں ملیں گے”کفاراور مصر سمیت دنیا کے مسلم و غیرمسلم جابراور ظالم حکمرانوں کے منہ پر تماچہ ہے۔ڈاکٹرمرسی دنیا کی ظالم عدالت سے اللہ کی عدالت میں انصاف لینے کے لیے حاضر ہوگئے ہیں۔
صدر مرسی کے انتقال کے بعد گزشتہ روز سے ہی کارکنان جمعیت کا سندھ کے مختلف شہروں میں غائبانہ نمازجنازہ کا ادار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
شعبہ اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ سندھ

By | 2019-06-18T17:04:52+00:00 June 18th, 2019|Latest News|0 Comments

Leave A Comment