جمعیت کے وفد کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، سفارشات سینٹ میں پیش کرنے پر تبادلہ خیال

اسلامی جمعیت طلبہ کا تعلیمی بجٹ پر 6 نکاتی ایجنڈا پیش
جمعیت کے وفد کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، سفارشات سینٹ میں پیش کرنے پر تبادلہ خیال
لاہور
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے وفد کی سیکرٹری جنرل عبدالرحمان چوہدری کی صدارت میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات ہوئی، جس میں ناظم صوبہ پنجاب سعد سیعد، حسن بلال ہاشمی معتمد صوبہ شمالی پنجاب حافظ ذیشان ناظم ساہیوال ڈویژن ناظم لاہور خزیمہ داؤد ودیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر تعلیمی بجٹ کے حوالے سے جمعیت نے 6 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جو سراج الحق صاحب سینٹ میں پیش کریں گے۔ ایجنڈے کے نکات میں طلبہ کے مسائل کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا۔جن میں حکومت کو اعلی تعلیم کمیشن کے لئے مطلوبہ بجٹ کو یقینی بنانا ہوگا ، تاکہ وہ رکے ہوئے منصوبے شروع کرسکیں،ملک بھر کی تمام سرکاری شعبوں کی یونیورسٹیوں میں فیسوں کو کم کرنا ہوگا تاکہ غریب طلباء کو تعلیم کی سہولت مل سکے، اعلٰی تعلیمی کمیشن کے ذریعہ نجی یونیورسٹیوں کی فیسوں کی نگرانی اور ان کو ریگولیٹ کرنا ضروری ہے،وزیر اعظم کو فیس ری انبارسمنٹ اسکیم اور لیپ ٹاپ اسکیم کو دوبارہ شروع کرنا ہوگا ملکی اور غیر ملکی وظائف کو دوبارہ شروع کرنا ہوگا۔اور مجموعی طور پر بجٹ کا 7٪ ایجوکیشن کے لئے مختص ہونا چاہیے۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ نے مطالبہ کیا کہ ان سفارشات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے تعلیم دشمنی بجٹ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہوگا۔

By | 2020-06-09T18:01:24+00:00 June 9th, 2020|Latest News|0 Comments

Leave A Comment