جمعیت نے طلبہ کے لیے کیا کیا؟

احسن اقبال
اسلامی جمعیت طلبہ نے طلبہ اور نوجوان نسل پر بھر پور اثر ڈالا۔ اور خاص طور پر ملک کے اندر اسکا کردار خاص طور پر جب نظر یاتی جنگ جاری تھی بالخصوص 70کے عشرے میں۔ نوجوان نسل کو اسلام کی تعلیم کا شعور دینا اور دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا جمعیت کا ایک بہت بڑا کردار تھا۔
طلبہ یونین نے ایمانداری کے ساتھ اور اعلیٰ اخلاقی صلاحیتوں کے ساتھ جو طلبہ و طالبات کے وسائل تھے انہیں طلبہ و طالبات کی سر گرمیوں اور ان کی ترقی کے لیے اور بہتر تعلیمی ماحول کے لیے بے شمار منصوبے شروع کیے۔
میں UMTسے طلبہ یونین میں صدر تھا اور ہماری طلبہ یونین نے نہ صرف جامعہ کا تعلیمی ماحوک بہتر بنایا پانچ سال بعد پہلی مرتبہ ہمارے دور میں ایک تعلیمی سال ایک کیلنڈر ایئر کے اند پورا ہوا۔ اور جامعہ میں امن بحال ہوا اور بے شمار طلبہ کی خدمت اور ان کی ویلفیئر کے لیے منصوبے شروع کیے گئے۔ جس میں ہاسٹل بنوائے گئے، بسیں منگوائی گئیں، لائبریری کو اپ گریڈ کیا گیا۔ کھیلوں کے لیے نئے مواقع فراہم کیے گئے۔ان کی تفریح کے لیے پروگرامات کیے گئے ، جو دعوتی ، تعمیری اور صحت مندانہ تفریح تھی۔ اسی طرح کتاب بنک کے ذریعے اور وظائف کے ذریعے غریب اور نادار طلبہ کی امداد کی گئی۔ مختلف شعبوں میں اسلامی جمعیت طلبہ کے پلیٹ فارم سے طلبہ کی فلاح و رہنمائی کے لیے بہت زیادہ کام گیا۔

By | 2017-12-25T22:57:45+00:00 December 25th, 2017|articles|0 Comments

Leave A Comment