جامعہ پشاور میں جمعیت کے زیر اہتمام صوبے کا سب سے بڑا کتب میلہ پیوٹا ہال میں 3 مارچ کو شروع ہورہا ہے

جامعہ پشاور میں جمعیت کے زیر اہتمام صوبے کا سب سے بڑا کتب میلہ پیوٹا ہال میں 3 مارچ کو شروع ہورہاہے۔ کتب میلہ کے کامیاب انعقاد کے لئے جنرل سیکرٹری جمعیت محمد اسفندیار کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں ۔ پشاور( کیمپس رپورٹر ) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے زیر اہتمام صوبے کا سب سے بڑا گیارواں بین الاقوامی کتب میلے کا انعقاد پیوٹا ہال میں3 مارچ سے شروع ہورہا ہے جو تین روز تک جاری رہیگا ۔ بین الاقوامی پیوٹا ہال کتب میلہ میں ساٹھ سے زائد ملکی اور بین الاقوامی پبلشرز،ادارے ،اکیڈمیزاور کتاب فروش اپنی سٹالز لگائیں گے ۔کتب میلہ کے انچارج اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے معتمد محمد اسفندیار ہونگے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے ناظم عماد نظامی نے کہا کہ کتاب بینی کا کلچر ہمارے معاشرے سے آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے اور یہ کتاب میلہ اس کلچر کے احیاء میں مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹا ہال میں کتاب میلہ میں صوبے بھر اور خصوصاً پشاور کیمپس کے ہزاروں اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات دس سے پچاس فیصد رعایت پر کتب خرید سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیارویں بین الاقوامی پیوٹا ہال کتاب میلہ کا افتتاح جامعہ پشاور کے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان کرینگے۔اس کے علاوہ پشاور یونیورسٹی ، انجینئرنگ یونیورسٹی ، اسلامیہ کالج یونیورسٹی،اقراءیونیورسٹی اور زرعی یونیوسٹی کے وائس جانسلر ، خیبر میڈیکل کالج کے پرنسپل، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی ، صوبائی ناظم شکیل احمد، جماعت اسلامی کے صوبائی پارلیمانی لیڈرعنایت اللہ بھی خصوصی شرکت کرینگے۔ کتب میلہ کے انعقاد کے لئے مختلف آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں ، انور اللہ، محمد ریاض ، عادل، تقویم الحق، نفیس الرحمٰن، سعود خان، انیس باچہ اور دیگر شامل ہیں۔کتب میلہ تین دن تک صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بلا کسی تعطل کے پیوٹا ہال میں جاری رہیگا۔

By | 2020-02-23T12:53:09+00:00 February 23rd, 2020|Latest News|0 Comments

Leave A Comment