جامعات طلبہ کی سمسٹر فیس معاف کرے، طلبہ سے پوری فیس چارج کرنا طلبہ پر ظلم ہے – ناظم اعلیٰ جمعیت

جامعات طلبہ کی سمسٹر فیس معاف کرے- ناظم اعلیٰ جمعیت
طلبہ سے پوری فیس چارج کرنا طلبہ پر ظلم ہے حمزہ محمد صدیقی
لاہور (17 مئی 2020)
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے یونیورسٹی کے طلبہ پر مظالم کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ناگہانی آفت میں بھی جامعات نے طلبہ پر ظلم شروع کر رکھا ہے ایک تو سمسٹر فیس پوری چارج کی جارہی ہے جبکہ یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسسز کی وجہ سے بہت سے ایسے اخراجات ہیں جن کی بچت ہورہی ہے۔ یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسسز پر بھی بہت سے تحفظات ہیں۔اور دوسری طرف وہ طلبہ جو حالات کی تنگی کی بدولت فیس نہیں دے سکتے یا لیٹ فیس جمع کروا رہے ہیں ان پر بھاڑی جرمانے عائد کئے جارہے ہیں جہاں اس دور میں ہر طبقہ ہائے زندگی متاثر ہوا وہیں سب سے زیادہ اثرات غریب اور نادار طلبہ پر ہوا ہیں۔گزشتہ روز لاہور کی جامعات کے طالبعلم رہنماوں نے لاک ڈاون اور کورونا کی صورتحال کے باوجود بھی جامعات کی جانب سے فیسوں کے مطالبہ کے خلاف گورنر ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ جس میں جمعیت کے وفد نے شرکت کی اور جامعات کے نمائندہ طالبعلم رہنماوں کو جمعیت کی بھرپور حمایت اور رہنمائی کا یقین دلایا۔گورنر پنجاب نے مطالبوں پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کے اگر اس درخواست پر جلد از جلد عملدرآمد نہ ہوا تو ان حالات میں بھی طلبہ احتجاج شروع کردیں گے۔

By | 2020-05-18T13:20:35+00:00 May 18th, 2020|Latest News|0 Comments

Leave A Comment