برادر محمد عامر ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان 7 روزہ دورہ پہ ترکی روانہ

ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان 7 روزہ دورہ پہ ترکی روانہ۔سیکرٹری اطلاعات جمعیت
ناظم اعلی جمعیت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے IIFSO
مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان رانا عثمان کے مطابق ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامرانٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹس آرگنائزیشنزترکی کے سالانہ اجلاس میں خصوصی شرکت کے لئے 7 روزہ دورہ پہ ترکی پہ آج 6بجے لاہور ائیرپورٹ سے ترقی کے لئے روانہ ہوگئے۔ناظم اعلی انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹس آرگنائزیشنز کے اجلاس میں پاکستانی طلبہ کی نمائندگی بھی کریں گے اور اجلاس میں خصوصی خطاب بھی کریں گے۔اجلاس میں ۴ سال کے لیے جنرل سیکرٹری اور شوری کونسل کاانتخاب عمل میں آئے گا۔اجلاس میں پوری دنیا سے اسلامک یوتھ آرگنائزیشن کے رہنما اور مندوبین شرکت کریں گے۔ آخرمیں ناظم اعلی اسلامک یوتھ آرگنائزیشن کے رہنماؤں، ترکی میں پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی طلبہ کی طرف سے مختلف پروگرامات میں بھی شرکت ہوگی اورانقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں سفارتی عملے سے ملاقات بھی ہوگی۔ناظم اعلی جمعیت گیارہ اپریل کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔

By | 2019-04-05T16:54:16+00:00 April 4th, 2019|Latest News|0 Comments

Leave A Comment