آزادی کشمیر کے بغیر تکمیل پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے اور اہل کشمیر کی امیدوں کا مرکز و محور پاکستان ہے۔ناظم اعلیٰ

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید صہیب الدین کاکاخیل نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کشمیر کے بغیر تکمیل پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے اور اہل کشمیر کی امیدوں کا مرکز و محور پاکستان ہے۔ پاکستان جو اہل کشمیر کی منزل اور اہل کشمیر کی امنگوں کا مرکز و محور ہے پاکستان کے استحکام سلامتی کے لیے ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں۔بھارتی حکمرانوں کے جارحانہ عزائم میں اس خطے کے امن کویرغمال بنارکھا ہے بھارتی حکمرانوں کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ اب ریاستی دہستگردی کے ذریعے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کو زیادہ دیر تک غاصبانہ تسلط میں نہیں رکھا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔کشمیری عوام نے قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان کو اپنی منزل قرار دے رکھا ہے۔اس منزل کے حصول کے لئے 6لاکھ سے زائد کشمیریوں نے اپنا مقدس لہو بہایا۔کشمیری عوام کی انقلاب انگیز جدوجہد نے کشمیر ایشو کو دنیا کا فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔بھارت کے قابض اور غاصب حکمرانوں نے ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈوں کو آزما کے دیکھ لیا وہ ریاست مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکے۔آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی سنگینوں تلے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور جگہ جگہ پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں۔کشمیریوں نے بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی حاصل کرنے کا پختہ عزم کر رکھاہے۔اب بھارت کے قابض اور غاصب حکمران کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے۔پاکستان کے بیس کروڑ عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

By | 2017-08-11T22:19:55+00:00 July 17th, 2017|Latest News|0 Comments

Leave A Comment