اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد کی ناظم اعلی برادر محمد عامرکی سربراہی میں چئیرمین سینٹ جناب صادق سنجرانی صاحب سے ملاقات

اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد کی ناظم اعلی برادر محمد عامرکی سربراہی میں چئیرمین سینٹ جناب صادق سنجرانی صاحب سے ملاقات
ملاقات میں طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ ناظم اعلی نے ۲۳ اگست ۲۰۱۷ء کو سینٹ آف پاکستان کی طرف سے متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سینٹ کی قرداد پر عمل درآمد یقنی بناتے ہوئے ملک میں فی الفور طلبہ یونین کے انتخابات کروائے جائیں کیونکہ جمعیت یہ سمجھتی ہے طلبہ یونین جمہوریت کی نرسری ہے۔ پاکستان میں اس وقت ۶۴ فی صد نوجوان ہیں ان کا ملکی سیاست میں مثبت کردارہوناچاہیے لیکن طلبہ کا جائز جمہوری پیلٹ فارم گزشتہ ۳۴ سال سے پابندی کا شکار ہے۔
چئیرمین سینٹ جناب صادق سنجرانی صاحب نے اس حوالے سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طورپراس قرارداد پر عمل درآمد کے حوالے سے اقدامات کریں گے۔
ملاقات میں دیگر سینٹرز اور معاون معتمد عام
راجہ عمیراور ناظم پنجاب شمالی شاہ زیب احمد بھی موجودتھے۔
چئیرمین سینٹ کی طرف سے وفد کو یادگاری سوئینرز کا تخفہ پیش کیاگیا۔

By | 2019-03-20T12:04:40+00:00 March 20th, 2019|Latest News|0 Comments

Leave A Comment