اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام کشمیر ویک کا آغاز ملک بھر میں مظاہرے، جلوس، سیمینار، اور تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا-سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ صدیقی

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام کشمیر ویک کا آغاز
ملک بھر میں مظاہرے، جلوس، سیمینار، اور تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا
سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ صدیقی نے پہچان پاکستان کے پہلے مرحلے کشمیر ویک کا آغاز کیا اور شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ہمیشہ سے ہی کشمیر کی آزادی کے لئے جدو جہد کرتے رہیں ہیں ، اور ان نامساعد حالات میں بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ہمراہ ہیں۔ کشمیر ویک کا مقصد طلبہ کے سامنے ہندو مظالم کو عیاں کرنا تاکہ طلبہ بیداد ہوں اور اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے آواز بن سکیں ۔کشمیر ویک کی سرگرمیوں میںLoc تک صوبوں کی سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی جس کی قیادت ناظم صوبہ کریں گے ۔ تمام بری جامعات کالجز میں سیمینار اور تصویری نمائشوں کا انعقاد اور ہندو مظالم کے اوپر تقریری مقابلہ جات کروائے جائیں گے۔ ان تمام سرگرمیوں کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں تک آگاہی پہنچے اوہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے آواز بلند کرسکیں

By | 2019-09-17T18:39:05+00:00 September 17th, 2019|Latest News|0 Comments

Leave A Comment