اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام کراچی کی جامعات میں جشن آزادی کی تقریبات، تقریبات جامعہ کراچی،این ای ڈی،دائود میں منعقد کی گئی

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام کراچی کی جامعات میں جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے کیک ڈے کا اہتمام کیا گیا ۔کیک ڈے کی تقریبات میںمعروف پاکستانی کرکٹر اسد شفیق ،رومان رئیس اورتیمور جنید جمشید ،بابر جنید جمشید،معروف کامیڈین نادر علی،اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ محمد صدیقی، کیمپس سیکورٹی ایڈوائز ڈاکٹر محمد زبیر، ڈین آف فیکلٹیز، نگران پروفیشنل زون عمر احمد خان ،صدر شعبہ جات اور سینکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔اس موقع پرطلبہ و طالبات نے یک زباں ہوکرقومی ترانہ پڑھا۔ جس کے بعد جامعہ کراچی و جامعہ این ای ڈی میں 700پونڈ،جبکہ دوائو یونیورسٹی میں 500پونڈوزنی کیک کاٹا گیا۔جامعہ این ای ڈی کی تقریب میں مرحوم جنید جمشید کے بیٹے تیمور جنید جمشید ،بابر جنید جمشید نے ملی نغمہ پڑھ کر طلبہ کالہو گرمایا۔ اس موقع پر کیمپس سیکورٹی ایڈوائز ڈاکٹر محمد زبیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک پاکستان کو ہم نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے۔ اس کے استحکام کے لئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنی ہونگی۔ پاکستان ایک نظریہ کی بنیاد پروجود میں آیااور لاکھوں افراد نے قربانیاں دیں۔ پاکستان کی امیدوں کا مرکز نوجوان ہیں۔ ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا کہ جشن آزادی کی اس تقریب کے موقع پر جامعہ کراچی کے با شعور طلباء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔پورے پاکستان کی نظریں آپ نوجوانوں پر ہی ہیں۔ نوجوان کرکٹرز اسد شفیق نے کہا کہ
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ محمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نے کہا طلباء ملک کی سلامتی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ یہ ملک ہمارے آبائو اجداد نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے۔ ہمیں اس موقع پر ان مسلمانوں کو یاد رکھنا چائیے جو آزادی کی اس نعمت سے محروم ہیں۔14 اگست کا دن اللہ تعالیٰ کے طرف سے ہمارے لیے انعام ہے۔ ان شہداء کا احسان ہے جو لاکھوں کے تعداد میں اس وطن کے لئے شہید کر دئیے گئے۔ اس وطن کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے تاکہ ہم اس وطن کو صحیح معنوں میں قائداعظمؒ کا پاکستان بنا سکیں۔تقریبات جامعہ کراچی ،جامعہ این ای ڈی ،اور جامعہ دائود میں منعقد کی گئی ۔

By | 2017-11-05T15:20:47+00:00 August 11th, 2017|Latest News|0 Comments

Leave A Comment