اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام طلبہ حقوق کے لیے ملک گیر ریفرنڈم ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں جوش وخروش،طلبہ نے بھرپور حصہ لیا

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام طلبہ حقوق کے لیے ملک گیر ریفرنڈم
ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں جوش وخروش،طلبہ نے بھرپور حصہ لیا
لیاقت بلوچ،امیرالعظیم، ناظم اعلیٰ جمعیت حمزہ محمدصدیقی اور دیگر کا مختلف تعلیمی اداروں میں کیمپوں کا دورہ
لاکھوں طلبہ نے اپنے حقوق کے لیے آن لائن ووٹ کاسٹ کیا،نتائج کل متوقع
لاہور ( پ ر )اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیراہتمام طلبہ حقوق کے لیے ملک گیر ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ میں بھرپور جوش وجذبہ نظرآیا۔لاکھوں طلبہ نے مطالبات کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔ لیاقت بلوچ، امیر العظیم، جمعیت کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی، ذکراللہ مجاہد،احمدسلمان بلوچ اور دیگر سیاسی و طلبہ رہنماوں نے مختلف تعلیمی اداروں میں کیمپوں کا دورہ کیا، مطالبات کے حق میں ووٹ ڈالا اورطلبہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ جمعیت کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ووٹ کاسٹ کرکے مرکزی کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر میں طلبہ کی آواز بن کر اُبھری ہے۔انہوں نے ملک بھر میں طلبہ کے ریفرنڈم میں بھرپور دلچسپی کو سراہا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ طلبہ کے جائز مطالبات کو پوری طورپر حل کیا جائے، انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ یہ مہم مطابات منوانے تک جاری رہی گی انہوں نے کہا کہ مفت تعلیمی کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے، لیکن بدقسمتی سے ہر سمسٹر اور ہر سال فیسوں میں اضافہ کیا جاتاہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ نجی تعلیمی ادارے اپنی من مانیاں کررہے ہے ان کو کنٹرول کرنے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائے،پی ایم سی کے کالے قانون کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور تعلیم پر ہر قسم کی ٹیکس کو ختم کیاجائے اور ریاست تعلیم کی فروغ کو اپنے ذمہ داری بنائے۔ بعداز ناظم اعلیٰ نے پنجاب یونیورسٹی، سول لائن کالج، سائنس کالج، اور دیگر مختلف اداروں میں ناظم صوبہ سعد سعید اور ناظم لاہور خزیمہ داود کے ہمراہ دورہ کیا اور خطاب کیا۔

By | 2020-11-13T18:08:43+00:00 November 13th, 2020|Latest News|0 Comments

Leave A Comment