اسلامی جمعیت طلبہ کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے اساتذہ کرام پر پولیس تشدد کی شدید مذمت

اسلامی جمعیت طلبہ کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے اساتذہ کرام پر پولیس تشدد کی شدید مذمت
مسائل کے حل کے لئے تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے پرامن ذرائع اختیار کئے جائیں ۔اسلامی جمعیت طلبہ
پشاور (کیمپس رپورٹر ) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کے ناظم شفیق الرحمن نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے پرامن احتجاجی اساتذہ کرام پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اساتذہ کرام کے جائز مسائل کے حل کے لئے تشدد کی بجائے پرامن ذرائع اختیار کریں۔اساتذہ کرام ملک کے معمار ہوتے ہیں اور مسائل کے حل اور مطالبات کی منظوری کے لئے اساتذہ کرام کے احتجاج کو بزور طاقت دبانا کسی طرح بھی درست طرز عمل نہیں ۔کیمپس پولیس کا اساتذہ کرام کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کسی صورت برداشت نہیں ۔اساتذہ کرام پر پولیس تشدد نے خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کا چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔انھوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے معماران پر تشدد میں ذمہ دار حکومتی اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ مستقبل میں اسی طرح کے واقعات کی روک تھام ہوں۔

By | 2020-02-26T18:12:17+00:00 February 26th, 2020|Latest News|0 Comments

Leave A Comment