اسلامی جمعیت طلبہ کیرئیر کونسلنگ اور ٹریننگ کے لئیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے: صہیب الدین کاکا خیل

ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سید صہیب الدین نے کہا کہ آج کے طالب علموں نے ہی کل ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ طلبہ تعلیم و تربیت کے لئے حکومتی اور معاشرتی سطح پر سنجیدگی کے ساتھ کوششیں کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اپنے محدود وسائل اور طالب علمانہ تجربے کے ساتھ ہر سال ہزاروں طلبہ کو ٹریننگ ورکشاپس کے ذریعے تربیت اور کیرئیر کونسلنگ کے عمل سے گزارتی ہے۔ ان میں احساسِ ذمہ داری بیدار کرتی ہے۔ اور ان کو ایمانداری کے ساتھ اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کی بہتری پر صرف کرنے پر آمادہ کرتی ہے۔

By | 2017-08-11T22:13:05+00:00 April 10th, 2017|Latest News|0 Comments

Leave A Comment