اسلامی جمعیت طلبہ کا 20ستمبر کو اسلام آباد کی جانب کشمیر مارچ کا اعلان کشمیر پر کوئی سودے بازی اور سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے، محمد عامر

اسلامی جمعیت طلبہ کا 20ستمبر کو اسلام آباد کی جانب کشمیر مارچ کا اعلان
کشمیر پر کوئی سودے بازی اور سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے، محمد عامر
رواں سال ”پہچان پاکستان مہم“ کے ذریعے پچاس لاکھ طلبہ تک رسائی حاصل کریں گے، ناظم اعلیٰ جمعیت

لاہور(12ستمبر 2019ء) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر نے کہا کہ آزادی کشمیر تکمیل پاکستان کی منزل ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستانی طلبہ کشمیر پر کسی بھی قسم کی ڈیل، سودے بازی اور سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے،کسی بھی سطح پر کشمیریوں کی امنگوں کے خلاف کوئی بھی سودے بازی کرنے کی کوشش کی گئی تو پاکستانی طلبہ ان کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے، اسی سلسلے میں اسلامی جمعیت طلبہ 20ستمبر کو اسلام آباد کی جانب کشمیر مارچ کرے گی۔ کشمیر مارچ میں مختلف جامعات اور کالجز کے طلبہ شریک ہوکر پاکستانی قوم کی نمائندگی کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ رواں سال ”پہچان پاکستان مہم“ کے ذریعے پچاس لاکھ طلبہ تک رسائی حاصل کرے گی، انہیں پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے پر آمادہ کرے گی۔ انہوں نے مہم کی دیگر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مہم کادورانیہ یکم ستمبر تا 31دسمبر ہوگا۔دوران کمپین 50لاکھ طلبہ کو اسلامی جمعیت طلبہ کا حصہ بنایا جائے گا۔کمپین کا بنیادی مقصدطلبہ میں موجود پاکستان سے محبت کے جذبے کو بنیاد بناکر بڑی تعداد میں طلبہ تک رسائی، مختلف شعبہ ہائے زندگی کے باصلاحیت طلبہ کوپلیٹ فارم مہیاکرنااوران کوجمعیت سے وابستہ کرنا،طلبہ کوقیام پاکستان کے مقاصدسے آگاہ کرنااور اس کی اصل اساس سے جوڑنا، تعمیربذریعہ تعلیم کاتصور دیتے ہوئے تعلیمی مسائل کواجاگرکرنا،طلبہ کو معاشرے کی فلاح کے لیے عملی اقدامات پرآمادہ کرنااور جمعیت کامثبت چہرہ دنیا کودکھاناہے۔انہوں نے کہا کہ مکمل کمپین دس عشروں پرمشتمل ہوگی جسمیں میں پہلا عشرہ،عشرہ یکجہتی کشمی منایا جائے گاجسکا سلوگن”کشمیربنے گاپاکستان“ ہوگااوراس عشرے کادورانیہ14ستمبرتا20ستمبر ہوگا۔دوسراعشرہ فکر امام سیدمودودی رحمتہ اللہ کے حوالے سے منایا جائے گاجسکادورانیہ 21ستمبرتا30ستمبرہوگا۔تیسرا عشرہ والدین اور اساتذہ سے منسوب کیاگیا ہے جسکا دورانیہ 1اکتوبر تا10 اکتوبرہوگا۔ چوتھا عشرہ ریڈرز آر لیڈرز کے عنوان سے 11اکتوبرتا20اکتوبرمنایا جائے گا۔پانچواں عشرہ شجرکاری مہم کے لئے محیط کردیا گیا ہے جسمیں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیاجائے گااور اسکادورانیہ21اکتوبرتا30اکتوبرہوگا۔چھٹا عشرہ،عشرہ اقبال کے عنوان سے منایا جائے گاجوکہ یکم نومبر سے شروع ہوگا اور 10نومبرکو اختتام پذیرہوگا،چھٹے عشرے کے بعد ۱۱نومبرسے دس دسمبر تک پورے پاکستان میں میگا فیسٹیولز کی ایک کمپین چلائی جائے گی جوکہ تین عشروں پر مشتمل ہوگی،اسکے بعد دسواں عشرہ ننظریہ پاکستان مہم کے حوالے سے منایا جائے گا جسکا دورانیہ 11دسمبرتا20دسمبرہوگا اور اسی طرح آخری عشرہ،عشرہ یوم تاسیس کے حوالے سے منایاجائے گا جسکاآغاز21دسمبرکو ہوگا اوراختتام30 دسمبرتک ہوگا

 

By | 2019-09-16T12:42:03+00:00 September 16th, 2019|Latest News|0 Comments

Leave A Comment