اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی محمد عامر پانچ روزہ دورے پرکشمیر روانہ ہوگئے

مظفر آباد ،نیلم ویلی،راولاکوٹ سمیت تمام شہروں میں تنظیمی کام کا جائزہ لیں گے۔سیکرٹری اطلاعات جمعیت

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی محمد عامر پانچ روزہ دورے پرکشمیر روانہ ہوگئے۔ محمد عامر اپنے اس دورے میں صوبے بھر کے تنظیمی کام کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ اضلاع ،مقامات ا ور ڈویژنز کا بھی تفصیلی دورہ بھی ہوگا جس میں وہ تمام ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے اور جائزہ بھی لیں گے۔ کشمیر میں مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ بھی ہوگا۔ اپنے اس دورے میں مختلف بڑے پروگرامات جس میں کتاب میلے۔افطارڈنر اور دیگر تنظیمی سرگرمیوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ناظم اعلی جمعیت اپنے اس دورے میں کشمیر بھر کی تعلیمی، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے ۔دورہ رواں ماہ کی اکتیس تاریخ کو اختتام ہو گا۔ناظم اعلی کے اس دورہ میں اظہار الحق ناظم کشمیر وگلگت بلتستان بھی انکے ہمراہ ہونگے۔

By | 2018-05-29T14:53:26+00:00 May 29th, 2018|Latest News|0 Comments

Leave A Comment