اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام سید ابو الاعلی مودودی اکیڈمی اچھرہ لاہور میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا

سلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام گرینڈ افطار ڈنر کا انعقاد
لیاقت بلوچ، محمد عامر دیگر اہم شخصیات کی شرکت
تبدیلی سرکار نے طلبہ کے لئے تعلیم حاصل کرنا مشکل کردیا ہے
لیاقت بلوچ
لاہور (13مئی 2019)
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام دفتر جمعیت میں گرینڈ افطار ڈنر و درس قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ناظم اعلیٰ جمعیت محمد عامر مہمان خصوصی تھے،اس موقع پر لیاقت بلوچ کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں جمعیت کی امداد طلبہ کمپین قابل ستائش ہے۔ موجودہ تبدیلی سرکار نے طلبہ کے لئے تعلیم حاصل کرنا ناگزیر کردیا ہے۔دن بدن بڑھتی مہنگائی ، فیسوں میں اضافے، سکالر شپ ختم کرنا طلبہ کے لئے وبال جان ثابت ہورہا ہے ۔ طلبہ کے مسائل کو حکومت کے ایوانوں تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ طلبہ یونین کی بحالی فی الفور عمل میں لائی جائے۔

 

 

By | 2019-05-13T21:13:52+00:00 May 13th, 2019|Latest News, Uncategorized|0 Comments

Leave A Comment