اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام دس روزہ فہم دین کیمپ اختتام پزیر ملک بھر سے رفقاء ، امیدواران اراکین اور ارکان کی شرکت

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام دس روزہ فہم دین کیمپ اختتام م پزیر
ملک بھر سے رفقاء ، امیدواران اراکین اور ارکان کی شرکت
لاہور
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام دس روزہ فہم دین کیمپ اختام پزیر ہوا ،کیمپ انچارج راجہ عمیر نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ جمعیت کے تحت یہ تربیتی کیمپ ہر سال منعقد ہوتا ہے جس میں ملک بھر سے کارکنان، رفقاء، امیدوار ارکان اور ارکان بری تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نامور افراد کے تربیتی لیکچرز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس کیمپ میں سابق سینیٹر پروفیسر ابرائیم ، پروفیسر شاہد ہاشمی، دینی سکالر محمد امین صاحب, ڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹرینر کی حثیت سے شرکت کی اور اسلام, تاریخ, مسلمانوں کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے, اور پاکستان میں طلبہ کے مستقبل اور ان سے وابستہ ملکی ترقی کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی.
کیمپ کے اختتام پہ ناظم اعلی جمعیت محمد عامر نے خطاب کیا اور کیمپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے.

By | 2019-07-25T18:12:20+00:00 July 6th, 2019|Latest News|0 Comments

Leave A Comment