اسلامی جمعیت طلبہ محرابپور کی جانب سے پہچان پاکستان “محرابپور ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا

اسلامی جمعیت طلبہ محرابپور کی جانب سے پہچان پاکستان “محرابپور ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ایکسپو سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ  اسدعلی قریشی نے خطاب کیا۔رہنماجماعت اسلامی سندھ ممتازحسین سہتو،ضلعی تعلیمی افسران سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی ایکسپو کا دورہ کیا اور جمعیت کی کاوش کو سراہا۔محرابپور ایجوکیشنل ایکپسو میں قرات،نعت اور دیگر اسٹیج مقابلوں میں طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔جبکہ مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیموں کے درمیان بیت بازی کا بھی مقابلہ ہوا۔نیلام گھر کے سیگمنٹ میں شرکاء نے مختلف انعامات حاصل کیے۔جبکہ سائنس ایگزیبیشن میں طلبہ کی جانب سے مختلف پروجیکٹ کی نمائش کی گئی۔اس موقعہ پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نوابشاہ ڈویژن عمیرشامل،ناظم ضلع نوشہروفیروز ابراہیم طارق آرائیں،ناظم جمعیت حیدرآباد ڈویژن فیضان بھٹی اور ناظم جمعیت محرابپور حذیفہ ندیم سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ایکسپو کی اختتامی تقریب میں ناظم جمعیت ضلع نوابشاہ حماداللہ مجاہد نے خصوصی ترانہ حاضرین کے سامنے پڑھ کر اسلامک یونیورسٹی میں شہید طالب علم سیدطفیل الرحمٰن کو خراج تحسین پیش کیا۔

By | 2019-12-18T23:56:51+00:00 December 18th, 2019|Latest News|0 Comments

Leave A Comment