اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کا21,20جنوری 2016 کوایکسپو سینٹرلاہور میں سٹوڈینٹس ایجوکیشنل ایکسپو کروانے کا اعلان۔

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے لاہور بھر کے طلبہ و طالبات کے لئے  20,21 جنوری 2016  کوسٹوڈینٹس ایجوکیشنل ایکسپو کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور سید مستقیم معین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ہمیشہ سے طلبہ و طالبات کے لئے منفرد سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہی ہے ۔اس سیشن میں بھی اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے طلبہ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے سٹوڈینٹس ایجوکیشنل ایکسپو کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں سکول، کالج و یونیورسٹی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو ایوارڈز دیے جائیں گے نیز طلبہ کے مابین مختلف مقابلہ جات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔سید مستقیم معین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایکسپو میں قومی اور بین الاقوامی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جو شرکا کو لیکچرز دیں گے ۔  اس ایکسپو میں  بین الاقوامی شخصیات ، لاہور کی جامعات کے وائس چانسلرز اور طلبہ کی راہنمائی کے لئے سیشنز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔اس ایکسپو میں بک فیئر، کنسلٹینس سٹالزکے ساتھ ساتھ نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنی مصنوعات کے سٹالز بھی لگائیں گی۔طلبہ و طالبات کی راہنمائی کے لئے  ملک کے معروف ماہرینِ تعلیم سے کیرئر کونسلنگ اور سکلز ڈیویلپمنٹ کی ورکشاپس کا انعقاد بھی کروایا جائیگا۔ سٹوڈینٹس ایجوکیشنل ایکسپو میں 2 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات اور فیملیز کی آمد متوقع ہے۔

By | 2017-08-11T22:30:29+00:00 November 22nd, 2016|Latest News|0 Comments

Leave A Comment