اسلامی جمعیت طلبہ سکھر کے تحت پہچان پاکستان ٹیلنٹ ایکسپو منعقد کیا گیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ سکھر کے تحت ٹیلنٹ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ایکسپو میں مخلتف اسکولز،کالجز اور جامعات کے طلبہ وطالبات شریک ہوئے جنہوں نے مخلتف اسٹیج مقابلوں کے ساتھ سائنس ایگزیبشن اور مقابلہ مصوری میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ایکسپو میں معروف ٹی اینکر اویس ربانی نے خصوصی سیشن کنڈکٹ کیا جبکہ ایکسپو میں نیلام گھر سمیت دیگر دلچسپ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ایکسپو میں امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات ٹیلنٹ ایوارڈ سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ٹیلنٹ ایکسپو سکھر کی اختتامی سیشن میں ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمدعامر،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی چوہدری عبدالرحمٰن،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ اسدعلی قریشی اور سابق ناظم اعلیٰ زبیرحفیظ سمیت سکھر کی معروف سماجی اور تعلیمی شخصیات شریک ہوئیں۔ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمدعامر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے لیکن یہاں کہ طلبہ جنرل یونیورسٹی سے محروم ہیں۔سکھر سمیت سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ملک کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔جمعیت نے ان صلاحیتوں میں نکھار لانے انکی حوصلاافزائی کرنے اور نوجوانوں کو ملک کی اصل نظریاتی اساس سے روشناس کروانے کے لیے پہچان پاکستان مہم کا آغاز کیا جو کامیابی کی مراحل طے کرتے ہوئے اختتام کی طرف گامزن ہے۔ناظم اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ یونین ملک بھر کے طلبہ کا بڑا مطالبہ ہے۔تعلیمی اداروں میں استحکام اور بہتری کے ساتھ ملک میں جمہوری نظام کی جڑیں مظبوط کرنے کے لیے یونین کے انتخابات اہم ترین ضرورت ہے۔جمعیت نے یونین کی بحالی کے لیے اول روز سے آواز بلند کی اور ملک بھر میں طلبہ یونین کے انتخابات تک آواز بلند کرتی رہے گی۔
اس کے علاوہ ٹیلنٹ ایکسپو سکھر میں اراکین جمعیت کے والدین کو خصوص طور پہ خراج تحسین پیش کیا گیا۔ناظم اعلیٰ محمدعامر نے تمام والدین کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

By | 2019-12-05T13:22:47+00:00 December 5th, 2019|Latest News|0 Comments

Leave A Comment