اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت تربیت گاہ برائے ناظمین اضلاع کا انعقاد “پہچان پاکستان” مھم،ہفتہ یکجہتی کشمیر سمیت دیگر امور پر ڈسکشن

اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت تربیت گاھ برائے ناظمین اضلاع کا انعقاد
“پہچان پاکستان” مھم،ہفتہ یکجہتی کشمیر سمیت دیگر امور پر ڈسکشن
اضلاع کی سطح پرجامعات کے کیمپس بنائے جائیں۔اسدعلی قریشی
حیدرآباد(پ ر/اسٹاف رپورٹرز)
اسلامی جمعیت طلبہ سیدھ کے تحت مرکزتبلیغ اسلام حیدرآباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ضلعی ناظمین کے لیے تربیت گاہ کا انعقاد کیاگیا۔ تربیت گاہ سے اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم اسد علی قریشی،سیکریٹری جمعیت سندھ عمیرشمس ،ناظم حیدرآباد ڈویزن فیضان علی بھٹی،حاظ سلمان خالد،اورمنصورعلی ابڑو نے شرکاء سے خطاب کیا اور ختلف موضوعات پر ورکشاپس بھی کروائی گئیں۔ تربیت گاہ میں تمام ناظمین اضلاع نے اپنے اپنے اضلاع کی ششماہی رپورٹ اور”پہچان پاکستان”مہم حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ تربیت گاہ سے اختتامی خطاب کرتے ہوئےاسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم اسد علی قریشی نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی اداروں کی کمی کے باعث طلبہ دوراز شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ جامعات میں ٹرانسپورٹ کی کمی،فیسوں میں اضلافہ اور سہولیات کے فقدان نے طلبہ کی مشکلات میں اضلافہ کردیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر ضلعی ہیڈ کواٹر میں جامعات کا قیام عمل میں لایا جائے۔اسدعلی قریشی نے مزید کہا کہ پہچان پاکستان مہم کو کامیاب بنانے میں سب سے اہم کردار جمعیت کے ناظمین اضلاع کاہوگا۔تمام ناظمین اضلاع مہم کی طے شدہ سرگرمیوں کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائیں اپنے اپنے ضلعے کے ایک ایک طالب علم تک پہنچیں طلبہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں ہر طالب علم تک اپنی مہم کا پیغام پہچائیں۔اور انہیں پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرنے،کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے آمادہ کریں۔انہوں نے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ تمام ڈگری کالجز میں طلبہ مسائل کےمتعلق آگاہی حاصل کریں اور انکے حل کے لیے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرکے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔اسدعلی قریشی نے مزید کہا کہ ہفتہ یکجہتی کشمیر کے دوران سندھ کے تمام طلبہ بھرپورانداز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔اسدعلی قریشی نے مہم کے ددوسرے ہفتے فکرمودودی کے حوالے سے ذمہ داران کو ہدایت کرتے ہوئے طلبہ تک دین کے بہتر فہم ،نطریہ پاکستان کی اصل روح سے روشناس کروانے کے ساتھ سیدابواعلیٰ مودودی کے فکرسے ہمکنار کروانے کے لیے موثرانداز میں سرگرمیوں کا انعقاد کریں۔
شعبہ اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ سندھ

By | 2019-09-25T16:05:42+00:00 September 25th, 2019|Latest News|0 Comments

Leave A Comment