اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد ڈویژن کے تحت 3 روزہ تربیت گاہ برائے کارکنان کا انعقاد کیا گیا

اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد ڈویژن کے تحت 3 روزہ تربیت گاہ برائے کارکنان کا انعقاد۔

اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد ڈویژن کے تحت ٹنڈوالہیار میں “اور ایمان والے تو اللہ کی محبت میں شدید ہوتے ہیں”البقرہ165” کی خوبصورت تھیم کے ساتھ 3 روزہ تربیت گاہ برائے کارکنان کا انعقاد کیا گیا۔تربیت گاہ میں ڈویژن بھر سے ہر سطح کے ذمہ داران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔تربیت گاہ سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد نے افتتاحی خطاب کیا۔اس کے علاوہ حاجی شفیق مغل نے درس قرآن دیا۔تربیت گاہ میں مختلف موضوعات پر ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔سابق ناظم اعلیٰ زبیرحفیظ نے “میں جمعیت کا حصہ کیوں بنوں” کے موضوع پر سابق ناظم صوبہ حافظ سلمان خالد نے “موثراجتماعات”، سابق معتمد صوبہ سہیل احمد شارق نے “بزم ساتھی”، سابق ناظم ڈویژن فریداحمد قائمخانی نے “حلقے کی جمعیت” کے موضوع پر ورکشاپ کنڈکٹ کیں۔اس کے علاوہ سابق ناظم صوبہ ڈاکٹر شاہد رفیق،منتظم صوبہ جمعیت طلبہ عربیہ محمد افضل،سابق ناظم صوبہ انجیئر عبدالمالک میمن،رہنما جماعت اسلامی عبدالقدوس احمدانی سمیت دیگر نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔3 روزہ کیمپ میں ڈویژنل اجتماع ناظمین کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ناظمین حلقہ جات نے اپنی کارگردگی کی رپورٹ پیش کی اور آئیندہ کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا۔اسکے علاوہ سہ روزہ کیمپ میں گروپ ڈسکشن،مباحثے،جنرل نالیج سمیت دیگر سیشن بھی منعقد ہوئے جس میں کارکنان جمعیت نے بھرپور حصہ لیا۔جبکہ شرکاء نے نظمیں اور ترانے بھی پیش کیے۔کیمپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد ڈویژن سعد احسن قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مدد ونصرت کے ساتھ جمعیت نے دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کامیاب ڈویژنل کیمپ کا انعقاد کیا۔جمعیت اپنے کارکنان کی تربیت نہایت منظم انداز میں کررہی ہے۔ہمارے قافلے میں مستقبل میں پاکستان کی قیادت شامل ہیں۔آج ہمارے اجتماع میں موجود کارکنان ایک بہترین اعلیٰ اخلاقی اور فکری تربیت کے ساتھ عملی زندگی میں قدم رکھیں گے کل یہی طلبہ ڈاکٹر،انجیئر اور سیاست دان بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں مزید کہا کہ اللہ نے اپنی رحمت سے پاکستان کو کورونا کی وبا سے شفا عطا فرمائی اب زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں۔تمام کارکنان جمعیت مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں جائیں بھرپور محنت کے ساتھ تعلیمی سلسلے کو آگے بڑھائیں اور جمعیت کی سرگرمیوں کا انعقاد کریں۔اپنے جیسے طلبہ کو جمعیت کی دعوت دیں اور ان کے ایسی سرگرمیاں ڈزائن دیں جو ان کے تعلیمی سلسلے کے لیے معاون ثابت ہوں۔کیمپ کی اختتامی سیشن میں مختلف مقابلوں میں کامیاب شرکاء کو شیلڈز اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔
شعبہ اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد ڈویژن

By | 2020-09-20T15:33:26+00:00 September 20th, 2020|Latest News, Uncategorized|0 Comments

Leave A Comment